“انڈ اور شہد: صحت اور تندرستی کے لیے دو قدرتی اجزاء کا جادوئی امتزاج”

انڈے کی غذائی اہمیت

انڈے کی خصوصیات

انڈا دنیا میں ایک مقبول غذا کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ توانائی بخش غذا ہے اور اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو جسم کی ساخت اور اس کے نشو و نما کے لئے ضروری ہے۔

انڈے میں موجود غذائی اجزاء اور وٹامنز

انڈے میں حسب ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں:

  • سوڈیم: 58 ملی گرام
  • لحمیات: 12.8 گرام
  • حیاتین الف: 140 ملی گرام
  • چکنائی: 11.5 ملی گرام
  • نشاسته: 0.7 گرام
  • کیلشیم: 54 ملی گرام
  • حیاتین ج: 0.10 ملی گرام
  • فاسفورس: 20 ملی گرام

طبی فوائد اور استعمال

انڈا خون صالح پیدا کرتا اور جسم کی پرورش میں مدد دیتا ہے۔ یہ سوداوی اور بلغمی مزاجوں کے لئے بالکل موافق ہے۔ یہ دق و سل کے مریضوں، قلت خون، ضعف باہ، اور اعضائے ریشہ و اعصاب کی کمزوری کے لئے زود اثر ہے۔ قوت باہ اور دل و دماغ کی کمزوری دور کرنے کے لئے بے نظیر غذا ہے۔ باقاعدہ استعمال کرنے سے بڑھاپے تک ضعف باہ کی شکایت نہیں ہوتی۔ انڈے کا استعمال منی اور شہوت کو بڑھاتا ہے، بدن کو موٹا کرتا ہے اور دودھ سے زیادہ طاقت بخش ہے۔

انڈے کے استعمال کا مناسب طریقہ

انڈے کو پانی میں اتنی دیر تک ابالا جائے کہ اس کی سفیدی پک جائے اور زردی پکنے کے قریب پہنچ جائے، یعنی نیم برشت۔ اس پر ذرا سا نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر کھایا جائے یا پھر انڈے کو دودھ میں پھینٹ کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔ انڈوں کا زیادہ استعمال کرنے سے عارضہ قلب ہو سکتا ہے کیونکہ انڈوں کی زیادتی کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔

بچوں اور بڑوں کے لئے صحت بخش اور قدرتی مٹھاس: شہد

شہد کی اہمیت اور تاریخی حیثیت

شہد کا شمار قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں ہوتا ہے۔ اس کی شفائی اور حیرت انگیز غذائی خوبیوں کو بیان کرنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شہد بائیس سال تک خراب نہیں ہوتا اور نہ ہی اپنی خوبیاں بدلتا ہے۔ قرآن مجید نے شہد کی مکھی کو اتنی اہمیت دی ہے کہ ایک سورہ اس کے نام سے نازل ہوئی اور اس کے کمالات کی تعریف فرمائی: “فیه شفاء للناس” (النحل)۔ برصغیر پاک و ہند میں ہزاروں برسوں سے شہد کو ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ قدیم زمانہ میں مصری اور یونانی بھی اس کی خوبیوں سے آگاہ تھے۔ بابائے طب بقراط اور ارسطو شہد کے فوائد پر زور دیتے تھے۔

شہد میں موجود غذائی اجزاء اور وٹامنز

100 گرام شہد کا کیمیائی تجزیہ:

  • رطوبت: 20.0 فیصد
  • پروٹین: 0.3 فیصد
  • معدنی اجزاء: 0.2 فیصد
  • کاربوہائیڈریٹ: 79.5 فیصد
  • غذائی صلاحیت: 319 حرارے
  • فاسفورس: 16 ملی گرام
  • آئرن: 0.9 ملی گرام
  • کیلشیم: 5 ملی گرام
  • وٹامن سی: 4 ملی گرام
  • وٹامن بی کمپلیکس: قلیل مقدار

شفا بخش فوائد اور استعمال

شہد جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ یہ شکم اور آنتوں کی بیماریوں، قرحہ معدہ (السر)، اور ورم معدہ میں بہت کار آمد ہے۔ کھانسی اور گلے کی سوزش میں شہد کے غرارے مفید ہیں۔ دمہ کے مریضوں کے لئے گرم پانی میں شہد بہتر دوا ہے۔ شہد خون میں شامل فولاد، تانیا، اور میگنیز خون کے سرخ ذرات بڑھاتے ہیں۔

آنکھوں کے لئے فوائد

شہد آنکھوں کی متعدد بیماریوں کا علاج ہے۔ روزانہ شہد آنکھوں میں لگانے سے بینائی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں کی خارش، درد، آشوب چشم، سگری، اور دیگر بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔

دل اور نیند کے لئے فوائد

شہد دل کے لئے مفید ترین دوا ہے، یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور فوراً ہی جزو بدن بن جاتا ہے۔ شہد نیند نہ آنے کا عمدہ علاج ہے، ایک کپ پانی میں دو چمچے شہد ملا کر رات کو سوتے وقت پینے سے گہری نیند آتی ہے۔

منہ کی صحت کے لئے فوائد

شہد کھانے سے منہ صحت مند رہتا ہے۔ روزانہ دانتوں اور مسوڑھوں پر شہد لگانے سے دانت صاف اور چمکدار رہتے ہیں۔ شہد جراثیم کش بھی ہے، اس لئے مسوڑھوں میں خورد بینی جراثیم پیدا نہیں ہوتے۔ شہد کھانے سے ناگوار سانس بھی نہیں آتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *