کم از کم فٹنس کے لئے پانچ کام

(1) اعضا کو لچک دار بنانے والی ورزش بازوؤں کو آسان کی جانب زیادہ سے زیادہ اونچا کرنا، چھاتی کو دائیں بائیں حرکت دینا، کمر کو جھکاتا اور گرون کو ہر دوسمت موڑنا۔ (2) دن بھر میں مجموعی طور پر دو گھنٹے کھڑے رہنا۔

(3)کوئی وزنی شے، 5 سیکنڈ تک اٹھائے رکھنا۔ کم از کم تین منٹ تیز تیز چانا، تا کہ آپ کے نظام قلب شرائین کو تحریک مل سکے۔(4)جسمانی ترکات یا ورزش سے 300 حرارے روزانہ خرچ کرنا۔ 

یہ پانچوں کام آسانی سے کئے جاسکتے ہیں۔ مثلا صرف گھر کا سودا سلف لانے میں ہی تین سے چار کام تو ہو جاتے ہیں۔ پہلا کام جس میں جوڑوں کو حرکت دینا مقصود ہے، کسی چیز کو دیکھنے کے لئے پورا گھومنے کے بجائے صرف مڑ کر دیکھئے۔ سودا اٹھانے کے لئے نچلے خانے تک جھکیں۔ اوپر والے خانے سے چیز اٹھانے کے لئے جسم کو اوپر کی طرف کھینچیں ۔ بس اسی میں آپ کے جوڑوں کی ورزش ہو جاتی ہے۔

کسی بھی قسم کی خرید و فروخت میں ایک گھنٹہ تو لگ ہی جاتا ہے۔ یہ آپ کے دن بھر میں کھڑ رہنے کا نصف وقت ہے۔ باقی نصف نہانے ،شیو کرنے ، بستر سنوار نے ، برتن دھونے یا کسی ساتھی کی میز کے ساتھ کھڑے ہو کر گپ شب لگانے سے پورا ہو جاتا ہے۔

کھڑے رہنے کے دو فائدے ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ کی بحالتِ قیام ، قوت برداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تا کہ اگر کہیں تادیر کھڑا رہنا پڑے تو آپ بیہوش ہو کر نہ گر پڑیں۔ کیونکہ جب آپ لیٹے ہوئے یا بیٹھے ہوئے ہوں تو کشش ثقل کا اثر کم ہونے کی وجہ سے خون آسانی سے رواں رہتا ہے۔ لیکن جیسے ہی آپ اٹھ کر کھڑے ہوتے ہیں تو سارا خون نچلی جانب کا رخ کر لیتا ہے جس سے وریدوں میں موجود خون کو دل کی طرف آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ دن میں بار بار کھڑے ہو کر آپ خون کی نالیوں کو جسم کے نچلے حصے میں دباؤ ڈال کر خون کو ٹخنوں کے ارد گرد جمع ہونے سے روکنے کے قابل بناتے ہیں، اس طرح خون دوبارہ دل میں جا کر دماغ تک پہنچتا ہے۔ کھڑے ہونے کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کی ہڈیوں پر عمودی بوجھ پڑتا ہے۔ یہ دباؤ نا قابلِ فہم وجوہات کی بنا پر معد نیات خصوصاً کیلشیم کے اثر کو بڑھا کر ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ تر بستر پر دراز رہتے اور غیر متحرک ہوتے ہیں اور کھڑے نہیں ہوتے ، ان کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ معدنیات کا زیادہ اخران ہڈیوں کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے جسے آسٹیو پروسس کہتے ہیں۔ تیسری ضرورت یعنی وزن اٹھانا، گھر کا سودا سلف اور دیگر سامان لا کر پوری کی جاسکتی ہے۔ اور ان اشیاء کو لے کر اگر آپ تیز تیز چل لیں تو چوتھی ضرورت بھی پوری ہو جاتی ہے یعنی آپ کے نظام قلب وشرائین کو تحریک مل جاتی ہے۔