Table of Contents
Toggleپسینے کی زیادتی اور جسمانی کارکردگی: گرمائش کی اہمیت کا مطالعہ
زیادہ مناسب ہوگا کہ اس کے بجائے ٹھنڈے پانی سے نہائیں۔ میں ایک ایسے ایتھلیٹ کو جانتا ہوں جو مقابلے سے پہلے آرام اور سکون سے بیٹھا تربوز کھاتا رہتا ہے اور باری آنے پر اکثر و بیشتر مقابلہ جیت لیتا ہے۔ شاید یوں سست اور ڈھیلا دکھائی دے کر وہ اپنے حریفوں کو دھوکے میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی ممکن ہے کہ اس کا علم وارم اپ (مقابلے سے پہلے اپنے آپ کو مختلف ورزشوں سے گرم کرنا) کے بارے میں اپنے مخالفین سے زیادہ بہتر ہو۔
وارم اپ کے اثرات: کمزور دل اور شدید مشقت
زیادہ وارم اپ سے نتائج توقع کے برعکس نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کا دل کمزور ہے اور آپ کو چند لمحوں میں مکمل ساکن حالت سے شدید مشقت کی طرف آنا پڑے تو یہ امر دل کے دوران خون کو بند کرنے کے باعث خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں اس میں اپنے آپ کو آہستہ آہستہ تیزی کی جانب لانا ہو یا ایسا کھیل کھیلنا ہو جس میں کافی محنت کرنا پڑے، تو خواہ مخواہ پسینہ لانے کے چکر میں مت پڑیں، خصوصاً اگر کھیل ایسا ہو جس میں قوت برداشت کا امتحان ہو۔ اس صورت میں، پسینہ آنے سے بجائے فائدے کے الٹا نقصان ہو سکتا ہے۔
دوڑنے والے ایتھلیٹس کے لئے وارم اپ: درجہ حرارت کا انتظام
لیکن تیز دوڑنے کی صورت میں وارم اپ ٹھیک ہے۔ بس یہ خیال رہے کہ زیادہ پسینہ نہ ہو۔ لمبے فاصلے تک دوڑنے والے اپنی توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو فالتو پسینہ آنے سے بچیں اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ جیسے ہی وہ پسینے میں شرابور ہوتے ہیں، ان کا کھیل ختم ہو جاتا ہے۔ مگر، عجیب بات یہ ہے کہ اکثر لمبے فاصلے تک دوڑنے والے اس بارے میں لا پرواہی برتتے ہیں اور ناکامی کا سامنا کرتے ہیں۔ کیونکہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ دوڑنے والا جتنا ٹھنڈا رہتا ہے، اتنا ہی کامیاب ہوتا ہے۔
تجرباتی نتائج: ٹھنڈے پانی کے فوائد
ایک دفعہ تجرباتی طور پر ہم نے ہائی سکول کی سطح کے دوڑنے والوں کے ایک گروپ کو مقابلے سے پہلے دس منٹ تک ٹھنڈے پانی سے غسل کرایا، تو نتائج حیرت انگیز نکلے اور دوڑ کے بعد بھی ان کی جسمانی حالت کہیں بہتر رہی۔ ایسے وارم اپ جو طویل ہوں اور ان سے پسینہ جاری ہو جائے، دو وجوہ کی بنا پر منفی شمار کئے جاتے ہیں:
- غذائی ذخائر کا ضیاع: طویل وارم اپ سے جسم کے غذائی ذخائر ماند پڑ جاتے ہیں۔
- توانائی کی کمی: بدن گرم ہونے سے وہ توانائی باقی نہیں رہتی جو کسی بھی مقابلے کے لیے اساسی حیثیت رکھتی ہے۔
خلاصہ: فٹنس پروگرام کے لئے سبق
یہاں سے ان کے لیے جو فٹنس پروگرام شروع کرنے والے ہوں، ایک سبق ملتا ہے جسے یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے: وارم اپ کے دوران پسینے کی زیادتی اور جسم کی حرارت کا انتظام درست طریقے سے کرنا ضروری ہے تاکہ توانائی کی کمی اور جسمانی کارکردگی پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔