تربیت کے بہترین ثمرات دس سال کی عمر میں شروع کر کے ساری عمر جاری رکھنے سے ہی مل سکتے ہیں۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ ایسے تو کوئی شاذ و نادر ہی کر سکتا ہے۔ ہم سب اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی حد تک ہی جانے کا سوچ سکتے ہیں ۔ اور کوئی بھی ان سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پاتا۔ اگر آپ کی عمر 50 سال ہے اور آپ نے بیس سال میں ایک بار بھی ورزش نہیں کی تو کبھی بھی اس جسمانی معیار تک نہیں پہنچ پائیں گے جو آپ کو اس صورت میں حاصل ہوتا اگر آپ کالج کے زمانے میں کھیلی جانے والی ٹینس اب تک جاری رکھے ہوئے ہوتے ۔ 60 سال کی عمر میں بالکل فٹ رہنے کیلئے 10 سال کی عمر میں ورزش شروع کر دینی چاہیے تھی لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ۔ آپ نے اگر 20 سال کی عمر سے ورزش چھوڑی ہوئی ہے اور آپ 50 سال کے ہیں تو بھی ورزش شروع کر کے اپنی ہی شاندارجسامت کے مالک بن سکتے ہیں

جیسے کہ آپ 50 یا حتی کہ 40 سال کی عمر میں تھے۔ یہاں آپ کو ایک اور بات بتادیں کہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے جسم کو جتنا ہے ڈھب سمجھتے ہیں وہ ایسا نہ ہو ۔ کیونکہ اگر آپ سیڑھیاں چڑھتے اترتے رہتے ہیں گھریلوسامان کے وزنی تھیلے کھینچتے رہتے ہیں ، اپنی کار کو پالش کر لیتے ہیں یا کسی بچے کو اٹھا کر جھلا لیتے ہیں تو فٹنس حاصل کرنا دشوار نہیں۔ یہ ایک آسان سا کام ہے جو ہلکی سی ورزش سے بھی ہو سکتا ہے جس سے آپ کو اپنی طبعیت میں حیرت انگیز بہتری محسوس ہونے لگتی ہے ۔ آپ زیادہ زندہ دل ہو جاتے ہیں اور وہ عرصہ جس میں آپ تقریباً آدھے مر چکے ہوتے ہیں کم ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ قبل از وقت فوت ہونے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ہم آپ سے بس اتنی ہی درزش کروائیں گے جتنی آپ کر سکیں ، خواہ بالکل تھوڑی ہی ہو اور روزانہ اس کی مقدار ہلکے ہلکے بڑھاتے جائیں گے ۔ اتنی کم کہ آپ کو محسوس بھی نہیں ہوگا ۔ اس انتہائی بتدریج اضافے کو ”اوور لوڈ” کہتے ہیں۔ جو نبض کی بنیاد پر ورزش کی روح ہے ۔ خیال رہے کہ ہمارا پروگرام ایک نوجوان ایتھلیٹ کیلئے نہیں ہے ۔ یہ ایک ایسے انسان کیلئے ہے جو خواہ مرد ہو یا عورت فٹنس کا قابل رشک خزانہ حاصل کرنا چاہتا ہو۔ یہ پچھلے پہر کی طویل اور تھکا دینے والی ورزش سے جان چھڑوا تا ہے اور جسمانی ورزش کو آپ لطف بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کے پٹھوں میں نئی طاقت خودشناسی اور چستی موجزن کر دیتا ہے جس سے آپ خود کو محفوظ اور پر سکون محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار پاتے ہیں۔ اور پھر یہ کیا کم انعام اور خوشی ہےکہ پہلے سے بہتر شو ہر ثابت ہوتے ہیں۔