معمر فوجیوں کے ہسپتال میں تجربات سے ظاہر ہوا کہ کسی شخص کی بحالی کا آسان ترین راستہ یہ ہے کہ اسے اپنے بارے میں یہ باور کر وایا جائے کہ وہ ایک مؤثر شخصیت ہے۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اس کا جسم بڑا اور مضبوط بنادیا جائے اس کے پٹھوں کی نشو ونما کی نسبت اسے مضبوط پٹھوں کے احساس کی زیادہ ضرورت ہے ۔ جس کے ذریعہ وہ یہ سمجھے گا کہ اب وہ مؤثر شخصیت میں ڈھل چکا ہے۔ اس کو اپنے بارے میں اسی روز سے ہی نئی آگہی حاصل ہو جائے گی جس روز سے وہ فٹنس پروگرام شروع کرے گا۔

انسانی رویوں کے علوم نے ہمیں بتایا ہے کہ مثبت کمک سے بہتر رویہ کی تحریک ہوتی ہے۔ ہمارے پروگرام میں مثبت کمک کی کافی مقدار فراہم کی گئی ہے۔ مثلاً اپنے آپ کو پہلے سے بہتر سمجھنا ہی ایک اہم سنگ میل ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ جب بھی آپ فنس پروگرام شروع کریں آپ کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے میں ایسی کئی خواتین کو جانتا ہوں جنہوں نے اپنے شوہروں کے ٹریننگ پروگرام یہ کہہ کر بند کر وا دیئے ہیں کہ آپ مسخرے لگ رہے ہیں یا وہ اس کے ابھرتے ہوئے گوشت کو نا پسندیدگی سے گھور کر دیکھیں گی یا بالکل ہی نظر انداز کر کے گزر جائیں گی۔ اگر آپ کسی سے کوئی عادت چھڑوانا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ اسے نظر انداز کرنا ہے اور اس کے برعکس کسی کی کوئی عادت پختہ کروانا چاہیں تو اس کی تعریف کریں۔ مثلاً جب بھی میں اپنی بیوی کو ساکن بائیسکل پر ورزش کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں اچھی لڑکی ایک روز میں یہ کہنا بھول گیا تو میری بیوی نے مجھے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج اسے اچھی لڑکی نہیں کہا۔

ایک دفعہ میرے ایک دوست کی بیوی نے گلہ کیا کہ میرا شو ہر کوئی کام نہیں کرتا حتی کہ کتے کو گھمانے بھی باہر نہیں جاتا۔ میں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ شوہر کو چھوٹی چھوٹی باتوں کی تعریف کر دیا کرے خواہ وہ تازہ ہوا لینے کو پل بھر کیلئے باہر نکلا ہو۔ اگر وہ یہ کہے کہ چلو بازار سے بغیر کوئی چیز خریدے چکر لگا آئیں تو بجائے ناک بھوں چڑھانے کے، بھاگ کر اس کے ساتھ چل پڑنا چاہیے یعنی وہ جو کچھ بھی کرے اسے احساس دلاؤ کہ وہ بہت اچھا کر رہا ہے۔ اس نے ایسا ہی کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ اب اور کام کرنے کے ساتھ ساتھ کہتے کو یا ہر گھمانے بھی لے جاتا ہے۔ آپ فٹنس پروگرام پر منتقلاً اسی صورت میں عمل کر سکتے ہیں کہ آپ اس سے محفوظ ہوں تو پھر فور اورزش کو پسند کرنا شروع کر دیں یا کم از کم در زش سے گریز کی سوچ ختم کر ڈالیں ہیں جیسا کہ آپ فوجی ملازمت یا سکول کے دنوں میں ورزش سے نفرت پذیر ہو گئے تھے۔