امر واقعہ یہ ہے کہ فٹنس ہصحت اور کار کردگی تینوں ایک دوسرے سےحیرت انگیز طور پر مختلف ہیں انکی فروا فردا تعریف یوں ہے۔
فٹنس – آپ کا اپنے ماحول کے تقاضوں اور ضروریات سے اچھی طرح عہدہ برا ہو سکنا۔
صحت۔ محض بیماری سے مبرا ہونے کا نام ہے۔
کارکردگی:۔ آپ کوئی بھی کام کتنی اچھی طرح کرتے ہیں۔

:یہ بھی ہو سکتا ہے کہ

ہم دیکھتے ہیں کہ آپ فسٹ ہوئے بغیر بھی صحتمند ہو آپ کی صحبت کمزور لیکن کارکردگی شاندار ہو ۔ تقریباً ہر اولمپک مقابلے میں ایتھلیٹ نزلہ، زکام، بخار، کھانسی یہاں تک کہ اسہال ( دست آتا ) میں مبتلا ہونے کے باوجود اعلیٰ ترین ، کار کردگی دکھانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ یہ خیال کہ کھیل آپ کو صحتمند بناتے ہیں اب فرسودہ ہو چکا۔ بجائے اسکے کھیل آپ کو زخمی کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ غیر صحتمندانہ نہیںہوتے لیکن بعض صورتوں میں ہو بھی سکتے ہیں۔ صحت مند ہونے کیلئے فٹ ہونا شرط نہیں ۔ کیونکہ اگر صحتمند ہونے کی تعریف بیماری سے میرا ہونا ہے تو نفس بصوت نہیں ہے ۔ ہاں اگر آپ فٹنس صحبت اور کار کردگی کی تعریف میں عملی طور پر اپنے ماحول سے موثر طور پر عہدہ برآ ہونے کی صلاحیت شامل کر لیں تو تینوں ایک ہی چیز بن جاتے ہیں۔

چند سال ہوئے میں اپنے ایک دوست کے ساتھ تیرا کی میں مشغول تھا۔ حالانکہ اسے پھیپھڑوں کا سرطان تھا۔ اور اس کا ایک پھیپھڑا نکالا جا چکا تھا جبکہ دوسرا جراثیم زدہ تھا۔ اگلے روز اسے ہسپتال میں بھی داخل ہونا تھا۔ اس کے باوجود اس نے مجھے 50 گز تیرنے کا چیلنج دے ڈالا میں نے سوچا کہ اسے اپنے سے کچھ فاصلہ آگے رکھوں لیکن وہ اس کیلئے راضی نہ ہوا ۔ اس کی بیماری کے پیش نظر میں نے یہ نا مناسب سمجھا۔ مقابلے میں میں نےاپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن وہ پھر بھی جیت گیا۔ اگلے روز وہ ہسپتال میں داخل ہوا اور ایک ماہ کے بعد مر گیا۔ صحت اور کار کردگی کے درمیان کوئی تعلق نہ ہونے کی اس سےبہتر کوئی مثال اور نہیں ہوسکتی۔