کسی روز آپ کو اچانک پتہ چلے گا کہ زندگی آپ کے تابع نہیں رہی ۔ آپ پر اپ کرتے ہوئے محسوس ہوگاپیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریاں غالب آگئی ہیں ۔ شیو یا میں تیار ہو کر لٹک گئے ہیں ۔ آپ کہ آپکے کندھے جو کبھی مضبوط اور گوشت سے پر تھے کے جسم کی ہر چیز سکڑ گئی ہے۔ یا آپ کا کوئی عزیز ترین دوست آنا دل کا دورہ پڑنے سے مر گیا ہے ۔ یا آپ کو کوئی چڑھائی چڑھنی پڑ گئی یا بچوں کے ساتھ ہلہ گلہ میں شریک ہو گئے یا کوئی کیچ پکڑنا پڑا یا ٹینس کھیلنی پڑی تو چند منٹوں میں ہی آپ کا سانس پھول گیا ۔ ان میں سے کوئی ایک بات یا ساری وقوع پذیر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو فٹنس کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کرنا پڑیگا۔ اور کچھ نہیں تو صرف لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال شروع کرنے کے ہی نتائج حوصلہ افزاء ہونگے ۔

کافی دیر ہوئی میں نے تین یونیورسٹیوں آنیوا، ہارورڈ اور جنوبی کیلیفورنیا میں فٹنس پروگرام دئے۔ ایک ماہ بعد ایک پروفیسر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ انہیں جسمانی ورزشوں سے نفرت تھی تاہم انہوں نے میرے پروگرام سے ہٹ کر ایک کام یہ کیا تھا کہ لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال، جس نے انکی دنیا ہی بدل کر رکھدی میں نے انکی ظاہری حالت دیکھ کر اندازہ لگایا کہ وہ ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں۔ مجھے جو کچھ بھی ورزش ، دل، پچھوں ، اور خون کے بارے میں علم تھا اس کی روشنی میں مجھے سمجھ نہ آئی کہ یہ چھوٹا سا کام کر کے انہیں فائدہ کیسے ہو گیا ۔ چند ہی دنوں میں کچھ اور لوگوں نے بھی یہی ورزش اپنائی تو ۔ ایسے ہی مثبت نتائج نکلے۔

یہ سب کچھ ان تصورات کے بر خلاف تھا جو کچھ مجھے اس وقت تک پڑھائے گئے تھے اور جن کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ فٹنس کیلئے سخت ورزش کرنی چاہیے ۔ لیکن یہاں تو بہت سے لوگ ایک ہلکی سی تبدیلی سے اتنا فائدہ اٹھارہے تھے۔ جب میں نے ان سے بات چیت کی تو پتہ چلا کہ اس تبدیلی نے ان سے کئی گندی عادتیں چھڑوا دی تھیں ۔ مثلاً ان کی تمباکو نوشی کم ہو گئی ، الا بلا کھانے سے گریز کرنے لگے، بہتر سونے لگے اور شراب نوشی میں بھی اعتدال آ گیا۔ دیکھیں ایک ذراسی مثبت تبدیلی نے ان کے نظریات کو کیسے بدل ڈالا۔ اگر آپ ورزش میں وقت کی سرمایہ کاری کریں ، تو یہ آپ کو بہت ساری صحتمند سرگرمیوں کا شعور اور ادراک بخشے گی اور اسطرح آپ کی سرمایہ کاری ضائع نہیں جائے گی۔